تخت و تاج
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ملک و سلطنت، حکومت۔ عزم و عمل کی تجھ میں نہیں ہے اگر کمی اے قوم تیرے پانو پہ لوٹیں گے تخت و تاج ( ١٩٤٣ء، سنگ و خشت، ٧٣ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب عطفی ہے۔ لفظ 'تَخْت' اور 'تاج' کے درمیان 'و' بطور حرف عطف لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٩٤٢ء کو 'سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر